مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں کے لوگ اپنے حقوق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کریں:لال سنگھ
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن لال سنگھ نے جموں کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے لداخ کے باشندوں کی طرح اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لال سنگھ نے جموں میں جاری ایک بیان میں دفعہ370کی منسوخی کے بعد اپنے سیاسی اور دیگر حقوق کے لئے لداخیوں کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے جموں کے لوگوں کے حقوق کے لیے اتحاد کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا اور ذات پات، عقیدے اور مذہب سے قطع نظر اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔