مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد نے سیب کے درجنوں درخت کاٹ ڈالے

 

سرینگر 28مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو مختلف مقامات پر سیب کے درجنوں درخت کاٹ دیے ہیں جو بظاہر کشمیریوں کو معاشی طورپر کمزور کرنے کی ایک اورسازش ہے ۔
مقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بعض شرپسندوں نے ضلع کے علاقوں کنڈی پورہ اور بیج بہاڑہ میں سیب کے باغات میں گھس کر درجنوں درختوں کو کاٹ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے کلہاڑی اور آری کا استعمال کرتے ہوئے سیب کے سو سے زائد درخت کاٹ ڈالے جو پھلوں سے لدے ہوئے تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ سیب کے باغات ہی ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہیں۔ "درجنوں خاندانوںکا سیب کی فصل پر انحصار ہے اور درختوں کی کٹائی کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔”مقامی لوگوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور اپنے نقصانات کے ازالے کامطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے سوال کیاکہ پورے علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کوئی کیسے ان کے سیب کے باغات کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وردی میں ملبوس نامعلوم ہندوتوا غنڈے کشمیر مخالف ان کارروائیوں میں ملوث ہیں جن کا واحد مقصد کشمیریوں کو ہراساں اور معاشی طورپر کمزور کرنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button