بھارت

بھارت :ہائیکورٹ نے سزائے موت پانے والے چار مسلمانوں کو بری کر دیا

جے پور 29 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان ہائیکورٹ نے ایک نچلی عدالت سے سزائے موت پانے والے چار مسلمانوں سرور اعظمی، محمد سیف، سیف الرحمان اور محمد سلمان کو بری کر دیا ہے ۔ انہیںجے پور بم دھماکہ کیس کے سلسلے میں مجرم ٹھہرایا گیا تھا ۔
چاروں افراد کو خصوصی عدالت نے 20 دسمبر 2019 کو موت کی سزا سنائی تھی۔ انکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان چاروں کے خلاف جھوٹے مقدمہ بنایا گیا تھا اور وہ بے قصور تھے۔13مئی 2008 کو راجستھان کے دارلحکومت جے پورمیں ہونے والے بم دھماکے میں 80افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button