APHC-AJK

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،محمود ساغر

 

mehmood sagharاسلام آباد 04اپریل(کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہاہے کہ بھارت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنمائوں بشمول بلال صدیقی،مولوی بشیر احمد، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اورعام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے انتقامی پالیسی کے تحت انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث اور انکے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے،ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے اور انہیںہراساں کرنے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔تاہم محمود ساغر نے واضح کیاکہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حریت پسند کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو بغیر کسی جرم کے صرف سیاسی نظریات کی بنیاد پرجیلوں میں قید کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کااندررج مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری رہائی اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے فوجی انخلاکو یقینی بنانے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کی راہ ہموار کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button