مودی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں اور یوٹیوبرز کو دبا ئواور گرفتاریوں کا سامنا
جابرانہ ہتھکنڈوں کی وجہ سے غیر جانبدار صحافی اور ولاگرزملک چھوڑنے پرمجبور
نئی دہلی:نام نہاد جمہوری دعوئوں کے برعکس بھارت میں صحافت پابندیوں اورسنسرشپ کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ مودی حکومت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کی وجہ سے غیر جانبدار صحافی اور ولاگرزملک چھوڑنے پرمجبورہو گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں صحافیوں، یوٹیوبرز اور حکومت پر تنقید کرنے والی آوازوں کو گرفتاریوں، پولیس کارروائیوں اور دیگر پابندیوں کا سامنا ہے، جس سے ملک میں آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
معروف بھارتی یوٹیوبر دھروراٹھی جنہیں ٹائم میگزین نے نئی نسل کا لیڈر قراردیا تھا وہ بھی مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ دھرو راٹھی کو 10اکتوبر 2026کو کاکروچ جنتا پارٹی کے مجوزہ احتجاج میں شرکت سے قبل گروگرام میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ انہیں تقریبا 18گھنٹے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق دھرو راٹھی ماضی میں بھی بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کو کاکروچ جنتا پارٹی نے اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا تھا۔مودی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت پردھروراٹھی سے ناروا سلوک کیا تھا جس پروہ ملک چھوڑنے پرمجبور ہوئے۔اس سے قبل بھی دھروراٹھی کے منفرد اندازاورمودی حکومت پرکڑی تنقید کی وجہ سے ان پرمختلف مقدمات قائم کئے جا چکے ہیں۔ دھروراٹھی نے اب کواڈ اجلاس میں صحافیوں کے سوالات پرمودی کی ہچکچاہٹ پرتنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت کو مودی سے بہتر وزیراعظم نہیں مل سکتا؟
صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم ”سی پی جے”کے مطابق 10اور 11اکتوبر کو انتخابی فہرستوں سے متعلق احتجاج کی کوریج کے دوران کم از کم 43صحافیوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعض صحافیوں پر تشدد کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز کی 2026کی عالمی درجہ بندی میں بھارت 180ممالک میں 157ویں نمبر پر ہے۔ تنظیم نے بھارتی میڈیا میں تشدد، ملکیت کے ارتکاز اور سیاسی وابستگیوں کو آزادی صحافت کے لیے اہم مسائل قرار دیا ہے۔ آر ایس ایف کے مطابق بھارت میں صحافت کو سیاسی، قانونی اور معاشی دبا سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔





