بھارت
آسام: بی جے پی رکن اسمبلی کا تاج محل ، قطب مینار کو مندر میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
ڈسپور 06اپریل ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن روپ جیوتی کرمی نے مغل دور کی یاد گاروں کی مندر میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق روپ جیوتی نے وزیر اعظم مودی سے تاج محل اور قطب مینار کو منہدم کر کے انکی جگہ مندر بنانے کی درخواست کی ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ مندر کی تعمیر کے لیے ایک سال کی تنخواہ عطیہ کرنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے 12ویں کلاس کی تاریخ کی کتاب سمیت مختلف کلاسوں کے لئے نصاب میں ترمیم کرتے ہوئے مغل سلطنت کے ابواب کو ہٹا دیا ہے۔ یہ تبدیلی ملک بھر میں این سی ای آر ٹی کے نصاب پر عمل کرنے والے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگی۔