APHC-AJK

عالمی برادری کشمیریوں کیخلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، الطاف وانی

 

اسلام آباد 08 اپریل (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی نسل پرست حکومت کے حارحیت کا موثر نوٹس لے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے فوجیوں اور ایجنسیوں کو کشمیری سیاسی کارکنوں کو ہراساںاور ان کی تذلیل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جار ی ہیں اور بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے گھروں اور دیگر املاک سے جبراً بے دخل کیا جا رہا ہے اور انہیں اپنی ہی سر زمین پر اجنبی بنایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت اپنے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔
انہوںنے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے کشمیر بارے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بھارتی پنجہ استبداد میں جکڑے کشمیریوں کیلئے حوصلہ افرائی کا باعث ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کے روز کٹرول لائن کے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔
الطاف حسین وانی نے حریت قیادت کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ خطے کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا موثر نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button