مغل حکمران بابر کے نام سے مسجد کی تعمیر کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ مغربی بنگال
مسلم رہنما ہمایوں کبیر نے 6دسمبر کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے
کولکتہ: ریاست مغربی بنگال کے بی جے پی وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے ضلع مرشد آباد کے علاقے بیلداانگا میں مجوزہ بابری مسجد کے منصوبے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسجد کا نام مغل حکمران بابر کے نام پر رکھا گیا تو اسکی تعمیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسجد کی تعمیر کا اعلان مسلم رہنما اور عام جنتا اَنّیان پارٹی (اے جے یو پی ) کے سربراہ ہمایوں کبیر نے کررکھا ہے ۔ انہوںنے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ چھ دسمبر کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بابر کے نام سے مسجد تعمیر نہ کی جائے ، اگر اس نام سے مسجد بنانے کی کوشش کی گئی تو نقشے کو منظوری نہیںدی جائے گی اور نہ ہی تعمیر کی بھی اجازت نہیں ملے گی۔ انہوںنے خبر دار کیا کہ چھ دسمبر کو قومی شاہراہ پر ٹریفک روکنے یا اسے بند کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔
یاد رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں 6 دسمبر 1992کو بابری مسجد شہید کر دی تھی۔








