مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں ہائی وے مٹی کے تودے گرنے سے بند
سرینگر10 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کے روز ضلع رام بن میںسرینگر جموں ہائی وے پر مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے سے سڑک گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بند ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ بانہال قصبے سے پانچ کلومیٹر آگے چملواس میں سڑک بند ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والے واحد زمینی راستے پربحالی کاکام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کھولنے والے ادارے نے سڑک سے ملبہ ہٹانے کے لیے اپنے کارکنوں اور مشینری کو منتقل کر دیا ہے۔