بھارت

بھارت میں اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنا ممکن نہیں: ایلون مسک

سان فرانسسکو (یو ایس) 13 اپریل (کے ایم ایس) ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسکElon Musk نے کہا ہے کہ بھارت میں اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے اور اگر ہم نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ٹویٹر کے ملازمین کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایلون مسک نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میںسوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بہت سخت ہیں اور ہم ان قوانین سے باہر نہیں جاسکتے ۔
انہوںنے کہا کہ ہم یہ ہرگز نہیں چاہیں گے کہ ہمارے لوگ جیل جائیں لہذا ہم قوانین کی تعمیل کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹویٹر نے مودی حکومت کے کہنے پر گجرات فسادات کے بارے میں بی بی بی کی دستاویزی فلم کے کلپس سائٹ سے ہٹا دیے تھے ۔ جب ایلون سے بی بی سی نے مذکورہ کلپس ہٹائے جانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ اصل معاملہ کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button