بھارت

کرناٹک:بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کاکوٹہ ختم کرنے کیخلاف عرضداشت سماعت کیلئے منظور کرلی

نئی دلی 13اپریل (کے ایم ایس )
بھارتی سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو کرناٹک میں مسلمانوں کا چار فیصد کوٹہ ختم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائرعرضداشت پر سماعت کی منظوری دیدی ہے ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور، جسٹس جے بی پاردیوالا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے مقدمے کی سماعت کیلئے اسے فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک کابینہ نے حال ہی میں مسلمانوںکیلئے 4فیصد ریزرویشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب انھیں معاشی طور سے کمزور طبقہ کے تحت لایا جائے گا۔ وزیر اعلی بسوراج بومئی نے بتایا تھا کہ مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کو اقلیتوں کے درمیان یکساں طور سے تقسیم کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button