انسانی حقوقمقبوضہ جموں و کشمیر
امریکا تنازعہ جموں و کشمیر کے حل میں مدد کرسکتا ہے:مسعود خان
اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا تنازعہ جموں و کشمیر کے حل میں مدد کرسکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسعود خان نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردپاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔