مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں پیراملٹر ی”سی آر پی ایف“ کی مزید 25کمپنیاں تعینات کرے گا
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت نے غیر قانونی طورپراپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزیدفورسز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں فوری طور پر پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کی مزید 25کمپنیاں بھیجی جائیں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی کہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا اور سی آر پی ایف کی پچیس کمپنیاں بھارت کے مختلف حصوں سے جموں و کشمیر منتقل کی جائیں گی۔