مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ: بھارتی فوج کا اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی17انفنٹری بریگیڈ کی12راجپوتانہ رائفلز کا صوبیدار لائیک رام نوگام میں حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوا ۔ 45سالہ صوبیدار کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تھا۔
ادھر راجوری کے قصبے کالا کوٹ اورضلع ضلع کی تحصیل مینڈھر کے علاقے سیری کانگڑا میں دو پرانے مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں ۔ بھارتی فورسز نے ان گولوں کو قبضے میں لے لیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button