محاصرے اور تلاشی
ریاستی میں دوسرے روز بھی بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاستی میں آج دوسرے روز بھی بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔ فوج نے ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی گزشتہ شام شروع کی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقے شکاری کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔