مقبوضہ جموں و کشمیر
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا ”کشمیر والا“ کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی:
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا اور دیگر بھارتی میڈیا اداروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قائم نیوز ویب سائٹ ”کشمیر والا“ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بلاک کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے نئی دلی میں ایک بیان میں کہا کہ وہ مرکزی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی طرف سے انصاف و قانون کے اصولوں کے خلاف اٹھائے گئے سنسرشپ کے اقدامات سے پریشان ہے۔ پریس کلب آف انڈیا، پریس ایسوسی ایشن، انڈین ویمن پریس کور، دہلی یونین آف جرنلسٹس اور ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن نے بھی ایک مشترکہ بیان میں ”کشمیر والا“ اور کسانوں کے مسائل کی نمائندگی کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ”گاون سویرا “کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔