مقبوضہ جموں و کشمیر

تہاڑجیل : بھوک ہڑتال کے دوران انجینئر رشید کو طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل

نئی دہلی:دلی کی تہاڑ جیل میںقید کشمیری سیاست دان اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت خراب ہو گئی ہے ۔ انجینئر رشید نے اپنی مسلسل نظر بندی اورپارلیمنٹ سیشن سے خود کو دور رکھنے کے خلاف گزشتہ آٹھ روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید 2019 سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت قید ہیں۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی ترجمان انعام النبی نے ایک بیان میں کہا کہ انجینئر رشید کی صحت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ انہیں علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button