مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ : دریائے جہلم سے لاپتہ انجینئر کی لاش برآمد
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم سے ایک لاپتہ انجینئر گرمیت سنگھ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگ کا انجینئر گرمیت سنگھ چند روز قبل بارہمولہ میں لاپتہ ہوگیاتھا۔لاش ضلع میں لوئر جہلم بیراج سے ملی ہے۔