مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ:سکھ انجینئر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ 

download (1)سرینگر 30اگست (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے انجینئر گرمیت سنگھ کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کا غیر جانبدارنہ مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز کے انجینئر گرمیت سنگھ چند کی لاش منگل کو ضلع بارہمولہ کے علاقے گنتامولہ میں دریائے جہلم سے برآمد ہوئی تھی،جو چند روز قبل بارہمولہ میں اپنے گھر سے نکلتے ہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینا

نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرمیت سنگھ کے قتل میں ٹھیکیداروں کے مبینہ کردار کی طرف انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں اوریہ ضروری ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آر اینڈ بی کا تمام ریکارڈ ضبط کیا جائے تاکہ جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا سکے۔ انجینئر گرمیت سنگھ کی پراسرار موت پر رنج وغم کے اظہار کیلئے بڑی تعداد میں سکھ بارہمولہ میں جمع ہوئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button