بھارت

منی پور : تشددکے واقعات میں 2افراد ہلاک اور 50زخمی

 

mani pur 2 killedامپھال08ستمبر(کے ایم ایس)
شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
ریاست کے ضلع ٹینگنوپل کے علاقے پلیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کے واقعے کی خبر پھیلتے ہی تھوبل اور کاکچنگ اضلاع کے مختلف اطراف سے بڑی تعداد میں لوگ پلیل پہنچ گئے جنہیں بھارتی فوج کی آسام رائفلز کے اہلکاروں نے روکا جس کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ایک اور 48سالہ شخص ہلاک ہو گیا ۔آسام رائفلز اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکاروں کی طرف سے پلیل اور تھوبل میں مظاہرین پر گولیوں اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے 45سے زیادہ خواتین بھی زخمی ہو گئی ہیں۔بھارتی حکام کے مطابق ان علاقوں کی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے اور فائرنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 3 مئی کو منی پور میںپر تشدد واقعات شروع ہونے کے بعد سے اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button