مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سڑکوں کی خستہ حالی، 8ماہ میں 4ہزارسے زائدحادثات،580 اموات 

road

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث رواں سال اگست کے آخر تک مجموعی طورپر4ہزار165حادثات رپورٹ ہوئے جن کے نتیجے میں 580جانیں ضائع ہوئیں جبکہ5,565افراد زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ سال 2022میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 6,092سڑک حادثات ہوئے تھے جن کے نتیجے میں 805افراد کی موت ہوئی اور 8,372افرادزخمی ہوئے تھے۔رواں سال اگست تک سڑک حادثات میں سب سے زیادہ یعنی134 اموات ضلع جموں میں ہوئیں اور 900افرادزخمی ہوئے۔ اس کے بعدضلع کٹھوعہ میں مختلف حادثات میں 58افراد ہلاک اور 476زخمی ہوئے۔دیگر اضلاع جہاں سڑک حادثات میں زیادہ تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ان میں جنوبی کشمیر کا ضلع اسلام آباد شامل ہے جہاں 38لوگوں کی موت ہوئی اور 286 افرادزخمی ہوئے ہیں، ضلع ادھم پورمیں 30ہلاکتیں ہوئیںاور 498افرادزخمی ہوئے۔ ضلع راجوری میں بھی30افرادہلاک اور 336زخمی ہوئے۔ ضلع سانبہ میں 30ہلاک اور 243زخمی اور ضلع ریاسی میں 29افرادہلاک اور 350زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ پونچھ شہر میں 2023کے پہلے آٹھ ماہ میں مختلف سڑک حادثات میں 13اموات ہوئیں اور 200افرادزخمی ہوئے۔ماہرین کا خیال ہے کہ سڑکوں کے بہتر انفراسٹرکچر اور حفاظتی اقدامات سے زیادہ تر واقعات کو روکا جا سکتا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button