بھارت

اندور:بجٹ اجلاس کے دوران وندے ماترم نہ گانے پر دو مسلم خواتین کونسلروں کیخلاف مقدمہ درج ا

ندور:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندورمیں میونسپل کارپوریشن کے بجٹ اجلاس کے دوران وندے ماترم گانے سے انکار پر کانگریس کی دو مسلم خواتین کونسلروں کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بجٹ اجلاس کے دوران پیش آیا جہاں کانگریس کی خاتون کونسلرفوزیہ شیخ علیم نے وندے ماترم گانے سے انکار کیا، جس کے بعد ان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔انکی ساتھی سینئر کونسلر روبینہ اقبال خان نے کہاہے کہ وہ فوزیہ شیخ نے بھی وندے ماترم گانے سے انکار کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ اسلام کا حکم ہے۔ بی جے پی نے دونوں کونسلروں کے خلاف ایم جی روڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی ریکارڈنگ حاصل کرکے گواہان کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں کونسلروں کے خلاف متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں پانچ سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ۔
ادھردونوں مسلم خواتین کونسلروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کے آئین کے تحت کسی کو بھی کسی مذہبی یا نظریاتی نعرے یا گیت کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے قومی ترانے جن گن من کا احترام کرتی ہیں، تاہم وندے ماترم ان کے مذہبی عقائد کے خلاف ہے۔اس واقعے کے بعد مودی کے دور حکومت میں بھارت میں اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button