پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعہ کشمیر پر پاکستان کاموقف بھرپور طورپر اجاگر کروں گا،نگران وزیر اعظم

 

PM Kakardاسلام آباد 19ستمبر (کے ایم ایس)
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازعہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کریں گے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی میں شرکت سے قبل ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پہلے ہی جموںو کشمیر کے متنازعہ علاقے کے مستقبل کافیصلہ رائے شماری کے ذریعے کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت میں خالصتان سمیت علیحدگی کی متعدد تحریکیں چل رہی ہیں اور پاکستان بھی ریاست جوناگڑھ کا دعویدار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button