مقبوضہ جموں و کشمیر
جھار کھنڈ: ہندو انتہا پسندوں نے نما ز کیلئے مسجد جانے والے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا
نئی دہلی02 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمڈیگا میں ہند و انتہا پسندوں نے نماز کیلئے مسجد جانے والے ایک ایک 24 سالہ مسلمان نوجوان کو بے رحمی سے مارا پیٹاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عادل حسین نامی نوجوان عشاءکی نماز کی ادائیگی کیلئے گھر سے باہر نکلا تو ہندو ہجوم نے اسے گھیر لیا ۔ عادل کے بھائی ساحل حسین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ عادل کو پہلے باندھا گیا اور پھر بے رحمی سے مارا پیٹا گیا یہاں تک کہ وہ سمجھے کہ وہ مر گیا ہے اور اسے وہیں چھوڑ دیا۔ بہیمانہ واقعے کے کئی دن گزر جانے کے باوجود ملزمان فرار ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔