بھارتی حکام ملک بھر میں کشمیریوں کاتحفظ یقینی بنائیں ، فاروق عبداللہ

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ نئی دلی دھماکے کے بعد بھارت میں مقیم کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں اورانہیں خو ف و دہشت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دلی دھماکے کے بعد بھارت بھر میں زیر تعلیم کشمیری طلباء اورتاجروں کو شک کی نگاہ سے دیکھے جانے اور انہیں ہراساں کرنے کی اطلاعات پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں خاص طور پر بھارت کے مختلف حصوں میں کام اور تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں میں تحفظ کا احساس پیدا کیاجانا چاہیے ۔فاروق عبداللہ نے تمام ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے وقار، تحفظ اور سلامتی کے لیے اہم اقدامات کریں۔انہوں نے قابض حکام سے بھی اپیل کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی واضح ہدایات کی جانی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک یاانتقامی کارروائی پر کڑی نظر رکھیں ۔






