مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ: بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پولیس نے آج ضلع پلوامہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے عاشق احمد خان نامی نوجوان کو ایک چھاپے کے دوران کیا۔ گرفتار نوجوان ضلع کے علاقے نیلورہ خان محلہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے نوجوان کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر سوشل میڈیا پر تحریک آزادی کے حق میں سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔