مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: مفتی اعظم کیطرف سے میر واعظ کی رہائی کا خیر مقدم

03b3b5a2-624b-48b8-9776-0584ab434fa8سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی سے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر سیاسی نظربندوں کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی رہائی اور انہیں تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دینا ایک خوش آئنداقدام ہے۔

انہوںنے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وقتاً فوقتاً سلاخوں کے پیچھے ڈالے گئے دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو بھی جلدرہا کیا جائے گا۔مفتی اعظم نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بلا روک ٹوک نقل و حرکت کی اجازت دے اور جن لوگوں کے پاسپورٹ ضبط کیے گئے ہیں یا جن کے پاسپورٹوں کی تجدید نہیں کی جارہی ہے انہیں پاسپورٹ جاری کرکے انکی مشکلات دورکی جائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button