APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی مستونگ دھماکے کی شدید مذمت

 

8f76673d-d396-461e-bbb4-5eb7e0141aa3اسلام ا ٓباد29ستمبر ( کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں پچاس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک قلعے کی مانند ہے، لہٰذا مسلم دشمن طاقتیں اس کے درپے ہیں اور وہ اسے نقصان پہنچانے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیںجانے دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ واحد کے نام پر وجود میں آیا ہے لہذا دشمن طاقتیں اسکے خلاف مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیںہونگی ۔ انہوںنے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستانی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button