ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کولگام میں 2 اور کشمیری نوجوان شہید

kulgam encounterسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے باسط امین بٹ اور ثاقب احمد لون نامی نوجوانوں کوضلع کے علاقے کجر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

ادھر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضلع اسلام آبادکے علاقے نیہامہ کارہائشی ایک کشمیری شہری ساحل بشیر ڈار زخمی ہو گیا۔ اسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button