باغ: ”شہدائے جموں “کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد

باغ: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام 6نومبر 1947کے” شہدائے جموں“ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے باغ میں ایک ریلی کا انعقادکیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کی قیادت سیئنر حریت رہنما سید یوسف نسیم ، ایڈووکیٹ محمود اختر قریشی قاضی عمران، زاہد صفی اور جاوید احمد شاہ نے کی ۔ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین مقبوضہ جموںوکشمیراور سول سوسائٹی کے ارکان شریک تھے۔ سید یوسف نسیم ایڈووکیٹ محمود اختر قریشی ،زاہد صفی، قاضی عمران جاوید شاہ ،اسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس ، جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر قاضی ساجد چغتائی، سردار آصف اور مہاجرین نمائندگان چوہدری عبدالواحد چوہدری غلام حسن ، چوہدری عزیز اکسیر اعوان، چوہدری نذیر، اشفاق چوہدری کمانڈر خورشید ،ابو صہیب کشمیری ،کونسلر زمان چوہدری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈوگرہ فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوں نے جموں خطے میں ڈھائی لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا ، یہ قتل عام ایک منصوبہ بند سازش تھی جسکا مقصد خطے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا تھا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت اس وقت کشمیر ی مسلمانوں پر جو لرزہ خیز مظالم ڈھا رہا ہے وہ جموںقتل عام کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا اور انکا عظیم مشن ہر قیمت پر پایہءتکمیل تک پہنچایا جائے گ.







