مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری سے مسلم جوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد

جموں:بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی لاش برآمدجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک مسلم جوڑے کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں۔
ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں محمد اعظم اور ان کی اہلیہ گلزار بیگم کی لاشیں ضلع کے علاقے بگلہ میں ان کے گھر سے ملی ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و دہشت کاماحول پھیلا نے کیلئے ہندوتوا تنظیموں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ، وشوا ہندو پریشداور بجرنگ دل کے علاہ بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ولیج ڈیفنس گارڈز اس طرح کی سفاکانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں ۔
ادھر منگل کو ضلع سرینگر کے علاقے بمنہ میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button