مقبوضہ جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت
سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے غزہ میں ایک ہسپتال پر اسرائیلی بماری کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم 800 فلسطینی شہیدہوئے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے ” ایکس “پر الاحلی ہسپتال میں منگل کو ہونے والی بمباری کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مصہیونی ریاست پر زور دیا کہ وہ بیگناہ لوگوں کو قتل کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے لکھا امریکہ اور دیگر ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر یہ اسی طرح جاری رہا تو دنیا میں امن متاثر ہوگا کیونکہ آپ لوگوں(فلسطینیوں) کو دیوار سے لگا رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیا جائے