مقبوضہ جموں و کشمیر

انجینئر رشید کے والد دہلی کے اسپتال میں انتقال کر گئے

نئی دہلی :جیل میں نظربندکشمیر ی سیاستدان اوربھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کے والد 85 سالہ حاجی خضر محمد شیخ طویل علالت کے بعد نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال کر گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔ بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے عبوری ضمانت ملنے کے بعد 30 اپریل 2026 کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں اپنے علیل والدکی عیادت کی تھی۔خضر محمدشیخ ابتدائی طور پر سرینگر کے سینے کے امراض کے اسپتال میں زیر علاج تھےجہاں ان کی حالت خراب ہونے پر انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میںانہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی لے جایا گیا، جہاں وہ انتقال کرگئے۔ انجینئر رشید 2017 کے ایک کیس کے سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد 2019 سے تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button