پاکستان

معرکہ حق، ڈرونز سے دراندازی کی بھارت کی ناکام کوشش پر ڈاکومنٹری جاری

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی ڈرونز کی تباہی کا عالمی سطح پر اعتراف ہوا

اسلام آباد :بھات کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پربھارتی ڈرونز کی تباہی اور بھارت کی سبکی پرخصوصی ڈاکومنٹری جاری کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو زمیں بوس کر دیاتھا۔ پاک فوج نے سکھر اور رحیم یار خان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرونز جیسی سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔بھارتی ڈرونز کی دراندازی ناکام بناتے ہوئے پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو کسی بھی قسم کی دراندازی سے باز رہنے کی بارہا تنبیہ کی۔عالمی میڈیا نے بھی پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے بھارتی ڈرونز موثر طریقے سے تباہ ہونے کی برملا تصدیق کی۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھارتی ڈرونز کی تباہی کا عالمی سطح پر اعتراف بھارت کے جنگی جنون پر طمانچہ ثابت ہوا۔ڈاکومنٹری میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے استعمال کے شواہد دکھا کر یہود وہنود جنگی ذہنیت واضح کر دی۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو درستگی سے نشانہ بنا کر جدید دفاعی صلاحیت اور مضبوط انٹیلی جنس کو ثابت کر دکھایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button