بھارت

سکھ فار جسٹس غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالے گی

Gaza kill india

اسلام آباد:سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم سکھ فار جسٹس غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل بروزہفتہ سے کینیڈا سے فلسطین تک بھارت مخالف ریلیاں نکالے گی ۔ ریلیوں میںنہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی حمایت کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی زیر قیادت بھارت کی مذمت کی جائیگی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس ایف جے کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے تاہم مودی کی قیادت میں بھارت اس پر جشن منا رہا ہے جوکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کیلئے انتہائی شرمناک ہے ۔انہوں نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کینیڈا سمیتG7ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اورہردیپ سنگھ کا قتل اس کی واضح مثال ہے۔گروپتونت سنگھ پنون نے خالصتان کے حامی سکھوں اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وینکوور سے رملہ تک نکالی جانیوالی بھارت مخالف ریلیوں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button