بھارت

راجستھان: ہند و توا غنڈوں نے کا کروچ جنتا پارٹی کے بانی کو تھپڑ مار دیا

جے پور:
بھارتی ریاست راجستھان میں ہند و توا غنڈوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے کو احتجاج کے دوران اس وقت تھپڑ مارا جب حامیوں نے انہیں اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔
کشمیر میڈسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ شہید اسمارک میں پیش آیا جہاں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نیٹ پیپر لیک ہونے اور بے روزگاری جیسے مسائل پر احتجاج کے لیے جمع تھی۔۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن اور پیپر لیکس کے خلاف نعرے درج تھے اور نوجوانوں سے متعلق مسائل پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔احتجاج کے دوران مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے ۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق، جب ڈپکے احتجاجی مقام پر پہنچے اور حامی انہیں کندھوں پر لے جا رہے تھے، ہجوم میں سے کچھ نوجوانوں نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ واقعے کے بعد ڈپکے کے حامیوں نے ملزمان کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کرنے سے قبل انہیں مارا پیٹا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button