آزاد کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں نے مزید تین نوجوان شہید کر دیے
سرینگر26 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپوارہ میں میں تین نوجوان شہید کر دیے ۔ ان تازہ شہادتوں کے نتیجے میں گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعدادبڑھ کر چھ ہو گئی۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے جم گنڈ میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپر یشن جاری تھا۔
یا د رہے کہ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔