مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر©: گاندر بل ، ادھمپور اضلاع سے دو افراد کی لاشیں برآمد

bodyسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل سے ایک لاپتہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گاندر بل کے علاقے کنگن باری گنیون کا رہائشی محمد اشرف کسانہ گزشتہ جمعہ سے لاپتہ تھا۔ وہ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس گھر نہ لوٹا۔ شہری کی لاش کنگن کے پاور کنال سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کاررروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
دریں اثنا ءضلع ادھمپور کے علاقے بسنت گھڑھ میں بھی ایک 42سالہ شخص پورن چند المعروف کیول کی لاش برآمد ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے لاش ایک نالے کے قریب دیکھی جس کی انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کی گردن اور پیٹ پر زخمیوں کے نشانات تھے ۔
ادھر ضلع پونچھ کے علاقے ہرنی میں ایک 24سالہ نوجوان واحد راشد سڑک کے ایک حادثے میں جان بحق ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button