مقبوضہ جموں و کشمیر

”او آئی سی “ کیطرف سے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ

 

OICaa

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 76 ویں سال پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جدہ میں جاری ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے لیے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا۔

بیان میں بھارت پر زور دیا کہ وہ 5 اگست 2019 سے کیے گئے اپنے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔

او آئی سی نے اپنے بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموںوکشمیر کے تنازے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد کے مطابق حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button