مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے 11واقعات پیش آئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آتشزدگی کے کم از کم 11 واقعات پیش آئے جن سے املاک کو کافی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آتشزدگی کے واقعات سرینگر، اسلام آباد، بڈگام، پلوامہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں پیش آئے۔سرینگر میں ایل ڈی باغ کے قریب وزیر باغ میں تین منزلہ رہائشی مکان کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ اس کے علا وہ ضلع میں للت گھاٹ کے قریب رائل اسپرنگ گالف کورس کے قریب خشک گھاس میں آگ لگ گئی۔ضلع اسلام آباد میں ڈورو کے علاقے منڈی پورہ میں چنار کے درخت میں آگ لگ گئی، جبکہ لدیتہ واٹ کے علاقے میں ایک گائے کے شیڈ کو نقصان پہنچا۔ ضلع میں سلر کے علاقے شیخ پورہ میں ایک رہائشی مکان آگ کی لپیٹ میں آگیا۔بڈگام کے علاقے سویہ بگ میں گیس سلنڈر کی وجہ سے آگ لگ گئی جبکہ ضلع میں چرار شریف کے علاقے وازی باغ میں آگ سے جنگل کے درختوں کو نقصان پہنچا۔ پلوامہ میں زینہ پورہ کے علاقے گجر بستی میں دو گھاس کے ڈھیر مکمل طور پر جل گئے۔کپواڑہ میں قاضی آباد کے علاقے کچلو میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا جبکہ بانڈی پورہ میں راولپورہ کے علاقے مٹی پوٹا میں ایک اور گائو خانے کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا۔گاندربل میںصفا پورہ کے علاقے پہلو پورہ میں ایک منزلہ جی سی آئی شیڈ آگ سے متاثر ہوا۔حکام نے بتایاکہ ان واقعات میں بڑے پیمانے پرمالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button