World

یوم سیاہ کے موقع پر برطانیہ اور یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے

zلندن29اکتوبر(کے ایم ایس)جموں و کشمیر پربھارت کے غیر قانونی قبضے کے 76سال مکمل ہونے کے موقع پر کشمیریوں، پاکستانیوں اور ان کے ہمدردوں نے برطانیہ اور یورپ بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ نے پورے خطے میں احتجاجی مظاہروں اور ڈیجیٹل مہم کی قیادت کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرائی۔ مظاہرین نے بھارتی سفارتخانوں کے سامنے کشمیر اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت کی فوجی طاقت کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ بھارت نے27 اکتوبر 1947 کو اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر پر حملہ کر کے اس پرقبضہ جما لیاتھا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے اوسلو میں ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری آنکھیں کھولیں اور کشمیریوں کو آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے ان کا حق دیں۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مزید تاخیر کے حوالے سے خبردارکرتے ہوئے کہاکہ آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی قانون اور فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں انہی تاخیری حربوں کا نتیجہ ہے۔ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت میں نازی ازم سے متاثرہ ہندوتوا حکومت ایک بدمعاش حکومت بن چکی ہے اور مغربی دارالحکومتوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغربی دارالحکومتوں اوران کے شہریوں کو بھارت سے لاحق خطرے کا جلد از جلد ادراک کرناچاہیے۔ انہوںنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر تنازعہ کشمیر کوحل کرنے میں تاخیر ہوئی تو یہ ایٹمی بحران کو دعوت دے گا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے گلاسگو، ڈنڈی، نیلسن، برمنگھم، کومو، لوٹن اور مانچسٹر میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ اوسلو میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین اور جنرل سیکرٹری رفاقت علی نے کی۔ تحریک کشمیر کے رہنمائوں محمد حنیف راجہ، شاہ حسین، رفاقت علی، چوہدری فخر اقبال، چوہدری یاسین، چوہدری اکرام الحق، چوہدری نصر اقبال، چوہدری محمد رمضان، سید طفیل حسین شاہ اور شوکت سلطان نے اپنے اپنے شہروں اور قصبوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔747a3803-0212-435d-aa5c-86deceb68414

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button