مقبوضہ جموں و کشمیر
شہید الطاف احمد شاہ کے بھائی ایم اشرف شاہ سرینگر میں انتقال کرگئے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنما الطاف احمد شاہ کے بھائی ایم اشرف شاہ آج سرینگر میں انتقال کرگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم اشرف شاہ شہیدالطاف احمد شاہ کے چھوٹے بھائی ہیںجو11اکتوبر 2022کو دوران نظربندی نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں شہید ہوئے تھے۔58سالہ ایم اشرف شاہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلاتھے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے باہر ایک ہسپتال میں اس کا آپریشن کیا گیاتھا۔ تاہم وہ آج رات اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ ،ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ان کی نماز جنازہ سرینگر میں ان کے آبائی علاقے بژھپورہ میں ادا کی گئی۔