مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستان کا بھارت کے جنگی جنو ن پر شدید تحفظات کا اظہار
اسلام آباد 28اگست ( کے ایم ایس )
پاکستان نے مہلک ہتھیاروں کے حصول کے بھارتی جنگی جنون پر شدید تحفظات کا اظہار کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بھارت کی طرف سے ایٹمی صلاحیت کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اپنے ہمسایوں کیلئے متعصبانہ سوچ سے جنوبی ایشیا کا امن و استحکام خطرے میں پڑ گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کیلئے یہ باعث تشویش ہونا چاہیے کہ ایک ایسے وقت میں جب خطہ پہلے ہی انتہا پسند ہندوتوا نظریے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار ہے بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت اسلحہ کی دوڑ میں لگی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کا حالیہ تجربہ خطے کی سیاسی اور سلامتی کی فضا کو مزید خراب کرے گا۔