مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی حکام کا آزادی پسندوں کی جائیدادیںمسمار ، سیل کرنے کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

جموں 20 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے کشمیریوں کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کے خلاف جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مقبوضہ جموںوکشمیر میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی جائیدادوں کو مسمار اور سیل کرنے کا سلسلہ آنے والے دنوں میں تیز کیا جائے گا۔
یاد ر ہے کہ قابض حکام نے حق خودارادیت کی جدوجہد میں کردار ادا کرنے پر پہلے ہی حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں بالخصوص جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی بیسیوں جائیدادیں ضبط کر رکھی ہیں۔
فسطائی مودی حکومت نے آج سری نگر میں جماعت اسلامی اور آزادی پسند قائدسید علی گیلانی شہید کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کر دیا۔بھارتی حکام پہلے ہی مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میں متعدد املاک کو اس الزام میں مسمار کر چکے ہیں کہ وہ کشمیری آزادی پسندوں کے زیر استعمال تھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button