بھارتی جمہوریت کواقلیتوں سے نہیں بلکہ اکثریتی طبقے کے ظالمانہ رویے سے خطرہ ہے: مورخ ایشوری کمار
نئی دہلی:بھارت کے معروف مورخ ایشوری کمار نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی جمہوریت کو اصل خطرہ اقلیتوں سے نہیں بلکہ اکثریتی طبقے کے ظالمانہ رویے سے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایشوری کمار نے ایک میڈیا انٹرویو میں ہندوئوں کے بڑھتے ہوئے حقوق اور آئین اور جمہوری عمل کے اکثریتی تخصیص پر تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے لوگوں میں بے حسی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین کو ظلم کے فتنے سے خطرہ لاحق ہے جس کی بنیادذات پات اور اکثریت کی عددی برتری پر ہے ۔ کمار نے امبیدکر کی سوچ دوبارہ اپنانے پر زوردیاجنہوں نے جمہوریت اور ذمہ دار جمہوری اکثریت کی ضرورت کو اجاگر کیاہے۔انہوں نے جمہوریت اور آئین پرستی کے درمیان تعلق کو تسلیم کرنے کی اہمیت اور دائیں بازو کے مقاصد کے حصول کے لیے آئین کے استعمال کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔ ایشوری کمار نے بھارت کی موجودہ ریاست کو”نوجمہوری حالت” قراردیاجہاں عوام کی خودمختاری اور آزادی پر اکثریتی حکمرانی کو ترجیح دیتے ہوئے جمہوریت کو نئی شکل دی جا رہی ہے۔