مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دو غیر کشمیریوں کی لاشیں برآمد

body

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف مقامات سے دو غیر کشمیری افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع پلوامہ سے ایک غیر کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے زخم موجود ہیں۔ کچھ راہگیروں نے ضلع کے علاقے تمچی نوپورہ میں مذکورہ لاش کودیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے مقتول کی شناخت بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے مکیش کمار کے نام سے کی ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ موت کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
دریں اثناء ضلع راجوری میں نوشہرہ کے علاقے چوکی ہنڈن سے ایک اور غیر کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے جو گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ لاش کی شناخت بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر کے رام کمار کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا جس کی چھت سے اس کی لاش لٹکی ہوئی تھی ۔ پولیس نے لاش اپنے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button