گرفتاریاں

بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل سینکڑوں کشمیری نوجوان گرفتار کیے گئے، محبوبہ مفتی

images (5)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے انکے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں گھٹن کا ماحول ہے، کوئی آزادانہ سانس نہیں لے سکتا اور اظہار رائے کی آزادی کا حق بھی سلب کر لیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے انتخابات سے قبل نوجوانوں کی بے دریغ گرفتاری شروع کر دی ہے، بھارتی حکام ایک طرف مقبوضہ علاقے میں حالات ٹھیک ہونے کا دعوی ٰ کر رہے ہیں جبکہ نوجوان وںکی بڑے پیمانے پر گرفتاری اس دعوے کی نفی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button