بھارت

2002میں فسادیوں کو سبق سکھایا ، بھارتی وزیر داخلہ کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی

احمد آباد26نومبر (کے ایم ایس)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں 2002 میںفسادیوںکو سبق سکھایا گیا اور بی جے پی ریاست میں امن لے آئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ نے گجرات کے ضلع کھیڑا میں مہودھا کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے اپنی تقریر میں مسلمانوں کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ 2002میں فساد کرنے والوں کو سبق سکھانے کے بعد ایسے عناصر نے تشدد کا راستہ چھوڑ دیا۔ انہوں نے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس گجرات میں اپنے دور اقتدار میں فسادیوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ 2002میں ہندو انتہا پسندوں نے فسطائی نریندر مودی کی سرپرستی میں گجرات میںہزاروں مسلمان قتل کر دیے تھے ۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے ۔ ہزاروں مقتول مسلمانوں کو فسادی قراد دینا امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر رہنماﺅں کی مسلم دشمنی کا واضح اظہار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button