خراج عقیدت

شہدائے جموں کو خراج عقیدت، بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، بشیر عرفانی

1-24سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے نومبر 1947 کے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دینے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہند و انتہا پسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں لاکھوں کشمیری مسلمان اس وقت شہید کر دیے تھے جب وہ پاکستان ہجرت کررہے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند جنرل سیکرٹری مولوی بشیر عرفانی نے شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جموںمیں مسلمانوں کا قتل عام کر کے اپنا سفاکانہ چہرہ عیاں کر دیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ شہداء کی بیش بہاقربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مولوی بشیر عرفانی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے اس طرح کے قتل عام کے تمام واقعات کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں حکیم عبدالرشید ، غلام نبی وار ،یاسمین راجہ ، چوہدری شاہین اقبال، ، ایڈووکیٹ مزمل اور شبیر احمد نے اپنے بیانات میں شہدائے جموںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی طاقتوں کے ہاتھوں لاکھوں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کا خون انسانی تاریخ میں نسلی تطہیر کی بدترین مثال تھی۔انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ لاکھوں معصوم اور نہتے لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والی ان فرقہ پرست طاقتوں کو خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو بہترین خراج عقیدت یہ ہے کہ ہم انکے مشن کو جاری رکھیں اورتنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک اپنی جدوجہد جار ی رکھیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما ئوں محمد سلطان بٹ، مشتاق احمد بٹ ، قاضی عمران اورسید گلشن احمد نے اپنے ایک بیانات میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button