جموں

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پونچھ میں احتجاجی مظاہرہ

protest jammu

جموں :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ضلع پونچھ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ ضلع میں مینڈھر کے علاقے پٹھاناتیر میں کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پرمجبورہوئے۔مظاہرین میں شامل دلیر خان، طارق منہاس اور دیگر نے کہا کہ محکمہ واٹر سپلائی نے علاقے میں اپنے اہلکار تعینات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے کی خواتین کو پانی کے حصول کے لیے کئی میل پیدل چلنا پڑتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button